16 جنوری، 2025، 9:12 PM

اسرائیل جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی کا عادی ہے، ناظر ممالک نگرانی کریں، لبنانی صدر

اسرائیل جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی کا عادی ہے، ناظر ممالک نگرانی کریں، لبنانی صدر

لبنانی صدر نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناظر ممالک کو معاہدے کی پیروی کرنی چاہئے کیونکہ اسرائیل اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کا عادی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے صدر جوزف عون نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس معاہدے سے غزہ کی افسوسناک صورت حال کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی شقوں کے بارے میں اسرائیل کا عزم ضامن ممالک کی پیروی کا متقاضی ہے کیونکہ اسرائیلی دشمن اپنے وعدوں سے فرار کا عادی ہے۔

 لبنانی نے مزید کہا کہ جنوبی لبنان پر حملے اور جنگ بندی کی خلاف ورزیاں دشمن کے اپنی ذمہ داریوں سے فرار کا واضح ثبوت ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم بین الاقوامی قانونی قراردادوں کی بنیاد پر فلسطینیوں کے آزاد ملک کے حق پر زور دیتے ہیں۔

News ID 1929615

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha